ملک میں کورونا کا انفیکشن ریٹ 9.12فیصد سے کم ہوکر 7.42 فیصد پر آنا خوش آئند ہے : سابق صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 12 مئی 2021 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) ملک میں کورونا کا انفیکشن ریٹ 9.12فیصد سے کم ہوکر 7.42 فیصد پر آنا خوش آئندہ ہے، جس سے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیر طفیل نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤمیں کمی ہورہی ہے۔

گزشتہ سال ہم نے دیکھا تھا کہ عید کی خریداری کے باعث رمضان کے اختتام میں کورونا کے پھیلاؤمیں تیزی ہوئی تھی جس سے اموات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ زبیر طفیل نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خریداری کو ترک کریں، ایک سال عید کی خریداری نہیں کریں گے تو عید کی خوشیاں ماند نہیں پڑیں گی، مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں اور جتنا ممکن ہو گھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، عید کی خریداری اتنی اہم نہیں، جتنا کورونا سے بچاو ، اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ کرنا اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام رواں سال عید کے موقع پر احتیاط سے کام لیں اور نقل و حرکت محدود رکھیں اور زیادہ میل جول سے اجتناب کریںکیونکہ لاپرواہی کا نتیجہ انڈیا کی شکل میں ہمارے سامنے ہے جہاں نہ عوام نے احتیاط کی اورنہ ہی بھارتی حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے جس سے اب تک 2.5لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور وہاں آکسیجن کی خطرناک حد تک کمی ہے۔ ہمیں حکومت کے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہماری اور ہماے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے ہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

متعلقہ عنوان :