ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور سمیت بائیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی

بدھ 12 مئی 2021 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور سمیت بائیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

دو ایڈیشنل ڈایکٹرز اور سولہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کئے گئے ہیں خالد انیس کو لاہور سے پشاور اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل تعینات کردیا ہے جبکہ ایف آئی اے اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل رحمان کو پشاور زون سے ویلفیئر برانچ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق کو ہیڈ کوارٹر سے خیبر پختونخوا زون ، نجیب اللہ مروت کو ہیڈ کوارٹر سے خیبر پختونخو زون ، اے ڈی سید فضل اکبر کو خیبر پختونخوا زون پشاور سے این سی بی انٹر پول ، ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل خیبر پختونخو ا زون پشاور ، انسپکٹر محمد افتخار نصیب خان کو ہیڈ کوارٹر سے خیبرپختونخو ا زون ، انسپکٹر خالد سلیم کو ابیٹ آباد سے انٹر پول ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ، جبکہ دیگر تبدیل ہونے والے افسران میں ڈاکٹر طارق محمود ، سکندر حیات خان، زاہد محمود ، شاہد مجید ، نیر اسلام ترنگزئی ، غازی خان ، وسیم احمد ، فرح بیگ ، احسن عباس کو ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون ، ہارون ملک ، عطاالرحمان ، نعیم اختر، محمد احمد چوہدری ، انسپکٹر محمد نعیم اقبال ، انسپکٹر عمر فاروق ، وغیرہ شامل ہیں۔