بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھتے والا ملزم گرفتار, دس کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

بدھ 12 مئی 2021 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے منشیات پہلے نوشہرہ اور بعد ازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے جس کے قبضے سے دس کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے گروہ کے دیگر ارکان کی نشاندھی بھی کرا دی ہے جن کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گلبہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو انعام خان نے رنگ روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے دس کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم سید ولی ولد لال گل سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے منشیات پشاور کے راستے پہلے نوشہرہ اور بعد ازاں دیگر شہروں کو سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے گروہ کے دیگر ارکان کی نشاندھی بھی کرا دی ہے جن گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلبہار رحمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے، پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے