زیر سماجی بہبود کا دورہ اٹک جیل، عید گفٹس تقسیم کئے

حکومت قیدیوں کو مفید شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، یاور عباس بخاری

بدھ 12 مئی 2021 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال، چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قیدیوں کو مفید شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیران میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ ان کے ساتھ ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، قائم مقام ڈپٹی کمشنر اٹک شہر یار عارف خان، سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے جہاں سے قیدی اپنے کردار و شخصیت میں مثبت تبدیلی کے ساتھ رہا ہو کر معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

اب جیلوں کے منفی تاثر کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویہ روا نہ رکھا جائے ۔

اس ضمن میں میں تمام متعلقہ افسران اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سزائوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے معمولی جرائم میں ملوث افراد رہا ہو کر عید کی خوشیاں اپنے خاندان کے ساتھ مناسکیں گے۔ انہوں نے اسیران سے اپیل کی کہ وہ اسیری کے اس عرصے میں اپنے کردار و شخصیت کی بہترین اصلاح کریں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔