لاہور کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا مستقبل دا پر لگ گیا

بدھ 12 مئی 2021 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) لاہور کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا مستقبل دا پر لگ گیا، شہر کے پچاس فیصد سکولوں میں گریڈ بیس کے پرنسپلز تعینات نہیں جبکہ 80 فیصد سکولوں میں طلبا کو پڑھانے کیلئے ماہرین مضامین ہی دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث شہر کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا مستقبل دا پر لگ گیا، 50 فیصد سکولوں میں گریڈ 20 کے پرنسپلز ہی تعینات نہیں جبکہ 80 فیصد سکولوں میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو منتخب مضامین پڑھانے کیلئے سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہی فراہم نہیں کیے جاسکے۔

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول مانگا، چوہنگ، جلوموڑ، اتوکی اعوان، پائلٹ وحدت روڈ، شاہدرہ اور دھرم پورہ میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ کیلئے سوشیالوجی، ایجوکیشن، اردو، شماریات، سوکس، ہوم اکنامکس، فزکس، کیمسٹری، فزیکل ایجوکیشن کے ماہر اساتذہ دستیاب نہیں۔مذکورہ سکولوں میں 20 سے زائد مضامین کی آپشن دینے کے باوجود 3 سے زائد سبجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات نہیں ہیں۔ صدر پاس پنجاب رانا عطا محمد کا کہنا ہے کہ بہترین تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے باعث شہر کے ہائر سکینڈری سکولز بند ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :