ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں عید الفطر پر امن ا مان قائم رکھنے اور Sop'sکی عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے میٹنگ کا انعقا د کیا گیا

بدھ 12 مئی 2021 21:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں عید الفطر پر امن ا مان قائم رکھنے اور Sop'sکی عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے میٹنگ کا انعقا د کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد اکرم گوندلSDPOصدر سرکل ،اقبال کاظمی SDPOسوہاوہ سرکل،سلیم خٹکSDPO پنڈدادنخان سرکل ،محمود احمد شاہ DSPہیڈ کوارٹرز ،خان زمان DSPآرگنائز کرائم ،جملہ ایس ایچ اوز ،انچارج چوکیات اور انچارج برانچز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے عید الفطر کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات اور Sop'sپر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

جہلم شہر کیENTRY/EXITپوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فردافردا سنگین نوعیت کے مقدمات قتل ،اقدام قتل،اغواء،ڈکیتی،رابری،وہیکلTHEFTڈسکس کیے گئے اورSHO'sو تفتیشی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے SHO'sکو اسپیشل ٹاسک تفویض کیے۔