بابر خانزادہ قتل کیس میں نامزدملزمان کو 169کی پولیس کاروائی کے بعد رہا کر نے کے اقدام کو سندھ ہائی میں چیلنج کر نے کا فیصلہ

اس واقعے کی جی آئی ٹی بنائی جائے اور اور اعلی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے انسانی حقوق کے تحت انٹر نیشنل تحقیقاتی ٹیم بھی بنائی جائے، راشد خانزادہ

بدھ 12 مئی 2021 21:10

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کی جانب سے بابر خانزادہ قتل کیس میں نامزدملزمان کو 169کی پولیس کاروائی کے بعد رہا کر نے کے اقدام کو سندھ ہائی میں چیلنج کر نے کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان سے بابر خانزادہ قتل کیس کی حساس اداروں سے تحقیقات کرانے اور از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کو فوری طور پر ہٹایا جائے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار اپنے پٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے محکمے کی جانب سے 169کی رپورٹ پیش کر کے ملزمان کو جیل سے رہاکرانے کی مذمت کر تے ہیں اور 169کی کاروائی سمیت میڈ یکل رپورٹ کو مستر د کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار خانزادہ راجپورت ویلفیر کے چیئر مین راشد خانزادہ نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کی رپورٹینگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ انھوں نے کہا کہ بابر خانزادہ پر داخل ہو نے والے کیس کو ڈی آئی جی حیدر آباد جعلی قرار دے چکے ہیں اور آئی جی سند ھ گورنر سند ھ کی جانب سے مذکر رہ قتل کا نوٹس لینے کے بعد انکوائر ی کر نے والے پولیس آفسران ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کے ہو تے ہو شفاف انکوائری نہں کر سکتے اس ہم سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس واقعے کی جی آئی ٹی بنائی جائے اور اور اعلی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے انسانی حقوق کے تحت انٹر نیشنل تحقیقاتی ٹیم بھی بنائی جائے انھوں نے کہا کہ پولیس ڈاکٹر ز کے ساتھ ملکر بے گناہ نوجوان کے خون کو ضائع کر نے کی جو کوشش کر رہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اور بے گناہ نوجوان کے ورثہ کو انصاف دلانے کے لیے ہر سطح تک جانے کو تیار ہیں قتل میں ملوث افراد کو سزادلانے کے لیے ہر عدالت کے دروازے دستک دینگے ۔