ٹنڈوالہیار، جرائم پیشہ افراد نے ایک دوکاندار سے 80ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے

بدھ 12 مئی 2021 21:10

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) جرائم پیشہ افراد کی کاروائی تھم نہ سکی گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ سیکشن بی کی حد میں اپنی کاروائی کر تے ہو ئے ایک دوکاندار سے 80ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے گزشتہ شب تھانہ بی سیکشن کی حد میں واقعے بکیرا روڈ پر شاہی قلعے کے سامنے ناصر ملک کی کر یانہ کی دوکان میں طار نامعلوم مسلح افراد جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور دوکان میں داخل ہو کر انھیں یر غمال بناکر ان سے 80ہزار روپے نقد موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہو گئے گزشتہ پندرہ روز سے جرائم پیشہ افراد نے جہاں عوام کا جینا محال کر رکھا ہے وہاں ہی پولیس کی نیدیں بھی حرام کر رکھی ہیں جرائم پیشہ افراد ضلع بھر میں باآسانی طور پر اپنی واردات کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور پولیس تاحال تک کسی بھی جرائم پیشہ افراد کے گروپ سے کیسی کو گر فتار نہیں کر سکی ہے جس کی سبب عوام میں خوف و حراس پھیلا ہو اہے

متعلقہ عنوان :