مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور کیمونٹی اراکین پر وقار دعوت سحور کا اہتمام

بدھ 12 مئی 2021 21:21

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) جدہ کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین چوہدری اکرم گجر کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے اعزاز پر وقار دعوت سحور کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر چوہدری اکرم گجر نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے سب ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمیونٹی کے حقیقی ترجمان ہیں کمیونٹی کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتے ہیں بلاشبہ صحافت ایک اہم پیشہ ہے جس کے لئے آپ سب دن رات کوشاں رہتے ہیں چوہدری اکرم گجر نے ریاض سے آئے مہمان ، سینئر مسلم لیگی دوست رانا شبیر ،چوہدری وحید آرائیں،سیٹھ عابد عزیز،چوہدری احسان الہی گجر،میاں رضوان الحق اوردیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :