کرونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ لاہور انتظامیہ کا فلیگ مارچ

بدھ 12 مئی 2021 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان و سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں کرونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ لاہور انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا۔ کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مکمل لاک ڈاون کے پانچویں روز بھی فلیگ مارچ میں آرمی،رینجرز اور پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری کرونا ایس او پیز کے تحت مکمل لاک ڈاون پر سو فیصد عمل کو یقینی بنائیں۔ فلیگ مارچ ٹاون ہال سے شروع ہو کر مال، ریگل، گورنر ہاوس، قربان لائن، ظفرعلی روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ، برکت مارکیٹ، فیصل ٹاون، جوہر ٹاون، رائونڈ روڈ سے گزرا۔ لاہور انتظامیہ سربراہان نے مال روڈ، مین بلیوارڈ، برکت مارکیٹ، فیصل ٹاون بازار، مین بلیوارڈ جوہر ٹاون میں پیدل گشت کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور و سی سی پی او نے لاک ڈاون پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں موجود ہیں۔ہر ایک کو عمل کرنا ہوگا۔ کمشنر آفس کے مطابق گشت کے دوران کرونا ایس او پیز خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی کی گئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کے پاس کرونا ایس او پیز پر سو فیصد عمل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا شہری اپنی زندگی محفوظ کریں ، پورے خاندان و معاشرے کی زندگی محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی پابندیوں پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ لاہور کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکزوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں