کوئٹہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

بدھ 12 مئی 2021 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) کوئٹہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ثناء پمپ کے قریب تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص صلاح الدین جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :