سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کی صحافی عبدالواحد رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت

بدھ 12 مئی 2021 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بی اے پی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو کی شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے گھر آمد اہلخانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر وسابق صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے گھر جاکر ان کے والد عبدالغفار رئیسانی ، بھائیوں نعمان رئیسانی ، اسفند رئیسانی، جنید رئیسانی اور ابراررئیسانی سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید واحد رئیسانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میںلائے ،انہوںنے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی کرائی۔