اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو عید مبارک ہو،اللہ ہمارے روزے اور عبادات قبول فرمائے
وزیراعظم عمران خان کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
سجاد قادر جمعرات 13 مئی 2021 07:28
(جاری ہے)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہواجس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہوں پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم آئندہ بھی مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے قبلہ اول بیت المقدس پر جارحیت کی ہے اور عبادت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر جو گولیاں چلائی ہیں، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گلے ملنے اور مصافحے سے پرہیز کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.