شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا .شیخ رشید
وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی‘فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کریں گے.وفاقی وزیرداخلہ کی گفتگو
میاں محمد ندیم ہفتہ 15 مئی 2021 13:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہیں پہلے قطر میں 15 دن قرنطینہ کرنا تھا پھر برطانیہ جانا تھا جبکہ ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ ڈویژن سے سمری واپس آنے کے بعد وزارت داخلہ اور وزارت قانون مل کر اس حوالے سے قانونی، آئینی اور آرٹیکل 25 کے مطابق کوئی فیصلہ کریں گی.
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے عید کے پہلے روز کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری لے لی ہے اس پر ردعمل میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عید والے دن آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ادویات سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی، صرف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا، کاش وہ چینی، بجلی، گیس، آٹا، دوائی مافیا اور کمیشن خوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے. ان کا کہنا تھا کہ 14 ہزار ارب کا قرض لوٹنے والوں، 450 ارب کی چینی، 250 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی لیکن عمران خان جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں، جبکہ عدالت کا حکم ماننے سے دانستہ انکار عدالت کی توہین ہی نہیں بلکہ عدلیہ کے ادارے پر حملہ ہے. اس سے قبل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے. ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں.مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.