حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائیگا‘ رانا ثنا اللہ

شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہزاد اکبر شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکو ة کے پیسے گنیں‘ صدر (ن) لیگ پنجاب

ہفتہ 15 مئی 2021 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جن کے نام ای سی ایل پر ہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ،شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہزاد اکبر شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکو ة کے پیسے گنیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہزاد اکبر شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں،دونوں ہرروز چیں چیں اورکائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں، جج صاحبان کو بتائیں آشیانہ، صاف پانی، گندانالہ، 56کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں عدالت سے منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا،عمران نیازی نے چپڑاسی اور اپنے المعروف کمیشن خور ٹائوٹ شہزاد اکبر کو چابی دی ہوئی ہے ۔