عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک حادثات ،دو موٹر سائیکل سوار جاںبحق ،آٹھ افراد شدید زخمی

ہفتہ 15 مئی 2021 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک حادثات سمیت واقعات میں دو موٹر سائیکل سوار جاںبحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں جنہیں آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں سے کالا باغ روڑ پر عید کے روز ٹریفک حادثہ میں مظفر آباد کا موٹرسائیکل محمد اویس شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور علاقہ کے دوسرے واقعہ میں پکہ گھنجیرا کا میٹرک کا طالب علم محمد محسن جاںبحق اور دو افراد زخمی ہو گے۔

جبکہ جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نلکا سے ٹکراتے ہوئے نالہ میں جا گری جس کے نتیجہ میں کار سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گے۔اس کے علاوہ خوشاب میں لڑائی کی سابق رنجش پر پولیس اہلکار کاشف سجراء وغیرہ نے فائرنگ کر کے خضرحیات،یحی خان،حسن وغیرہ چارافراد شدیدزخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فریقین میں کچھ روز قبل لڑائی کے باعث رنجش چلی آ رہی تھی۔ان واقعات کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔