احمدیار،پانی کے تنازعہ پر دوگروپوں میں فائرنگ بہن بھائی جاں بحق ،چھ افرادزخمی ہوگئے

ہفتہ 15 مئی 2021 18:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) پانی کے تنازعہ پر دوگروپ میں فائرنگ بہن بھائی جاں بحق چھ افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںجمن شاہ میں کھیت میں پانی کے تنازعہ پر پڑھیار گروپ اور ساہی گروپ میں فائرنگ سے حاتم علی اور ہمشیرہ بشیراںبی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاںبحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے تھانہ احمدیار پولیس نے زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اور مقتولین کی لاشوں کو قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال محمدنگرپہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔