غ*حجرہ شاہ مقیم ،عید کے تین دنوں میں خون کی ہولی،تین خواتین سمیت سات افراد قتل

ہفتہ 15 مئی 2021 19:50

ہ* حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) حجرہ شاہ مقیم :عید کے دنوں میں مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت سات افراد قتل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود میں عید کے دوسرے روز زمین کے تنازع پر پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے فائرنگ کی زد میں آکر دوسگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت اللہ دتہ اور عباس پروکا کے ناموں سے ہوئی ہے شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا عباس پروکا متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو بھی مطلوب تھا، دوسری جانب ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا ہے اور ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے دوران گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،دوسرے واقعہ میںآن لائن کے مطابق بصیر پور میں شوہر نے مبینہ طور پربیوی اور12سالہ سوتیلی بیٹی کوزہریلی گولیاں کھلاکرقتل کردیا،دوبچوں کی ماں مقتولہ سکینہ کی دوسری شادی غلام رسول کے ساتھ ھوئی تھی،دونوں بچے سکینہ کے ساتھ سوتیلے والدکے پاس مقیم تھے جس نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی اورسوتیلی بیٹی اقراکوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورزہریلی گولیاں کھلادیں،ماں بیٹی کے قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیںپولیس نے مقدمہ درج کر کے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں،تیسرے واقعہ میں نواحی قصبہ 54 ڈی میں حاملہ خاتون پٹھانی بی بی کو مبینہ تشددکر کے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کے میکے والوں کا الزام عائد کیا ہے کہ پٹھانی بی بی کو اسکے شوہر شفقت نے اپنی پھوپھی شیماں بی بی سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی اور اس کا 5 ماہ کا حمل بھی ضائع ہو گیا،پٹھانی بی بی کی وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی ،پولیس نے ملزمہ شیماں بی بی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پٹھانی بی بی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چوتھے واقعہ میںقصبہ رجوکہ میں 17سالہ لڑکا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی ذوالفقار اپنے خالو کے پاس رہائش پذیر تھا،اس سلسلے میں خالو کا موقف ہے کہ متوفی بندوق صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسکی نعش ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے،پانچویں واقعہ میںنواحی قصبہ مومن والا میں زمین کے قبضہ پر تنازعہ ہو ا جس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،مقتول کی شناخت عثمان ولد حنیف کے نام سے ہوئی ،واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش ہسپتا ل منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا