ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ

رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلاامتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت، ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 15 مئی 2021 20:20

ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی گرفتاری کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 15 مئی2021ء) رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلاامتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت، ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار سمیت تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ اسکینڈل کے مجرم ہیں، عمران صاحب اور عثمان بزدارکے ہوتے ہوئے بلاامتیاز انکوائری نہیں، مافیاز کی سہولت کاری ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کی کرپشن میں گورنر پنجاب اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور کابینہ کے ملوث ارکان کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کےججزپرمشتمل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔