Yکراچی:رینجرز او ر پولیس کی مشترکہ کارروائی

ف* لیاری گینگ وار سائیں 517 گروپ کے کارندے کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 15 مئی 2021 20:50

ٹ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) رینجرز او ر پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار سائیں 517 گروپ کے کارندے کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کے مشترکہ کارروائی کے دوران الیاس گوٹھ سی ون ایریا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم عاقب عرف ملاں کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سائین 517 گروپ سے ہے،ملزم شہر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو لوٹنے ،اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتی اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ گینگ وار کے کارندے بلال کا چھوٹا بھائی اور جو شہر بھر میں 450 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 4 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا،جبکہ ملزم 2014سے گینگ وار کے کارندے بلال کے ہمراہ الیاس گوٹھ میں منشیات فروشی کا اڈاچلانے میں ملوث ہے،2017 میں ملزم نے اپنے بڑے بھائی بلال اور ساتھی اقبال عرف پولا کے ہمراہ تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ بھی کی،30 مارچ 2021 کو ملزم نے منشیات فروشی سے منع کرنے پراپنے پڑوسی عاقب نامی شخص پر اپنے بھائی بلال اور ساتھی اقبال عرف پولا کے ہمراہ فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا،تاہم ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہی