چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا بزرگ سیاسی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 16 مئی 2021 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے بزرگ سیاسی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ بلند حوصلہ، باہمت اور نہایت شفیق خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کو پہلی خاتون پارلیمنٹرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ کریم سے دعا ہے کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔