ایف اے کپ میں لیسٹر سٹی کی فتح، کھلاڑیوں کا جشن میں فلسطین سے اظہار یکجہتی

اتوار 16 مئی 2021 16:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) ویمبلے میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو ایک گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لندن کا ویملبے اسٹیڈیم میں ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رہی۔

(جاری ہے)

میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا، پھر 62ویں منٹ میں ٹائیلیمنز نے خوبصورت گول بنایا اور لیسٹر کو برتری دلا دی۔

اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا پائی اور لیسٹر سٹی نے ایک صفر کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایف اے کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فاتح ٹیم کے جشن میں فلسطین کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا، لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا، انگلینڈ میں فلسطین کے سفیر نے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے حمایت پر لیسٹر سٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :