مقبوضہ کشمیر،فلسطینیوں کے حق میں ریلی کے انعقاد پر 21 افراد گرفتار

اتوار 16 مئی 2021 16:25

مقبوضہ کشمیر،فلسطینیوں کے حق میں ریلی کے انعقاد پر 21 افراد گرفتار
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فورسز کے حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں منعقد کیے گئے احتجاج کے باعث نقص امن کی خلاف وزری پر 21 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ ہم کشمیر میں فلسطین میں پیش آئے واقعات کا فائدہ اٴْٹھا کر نقص امن کا باعث بننے والے عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ یہ عوام کے لیے حساس نوعیت کا معاملہ ہے تاہم کچھ عناصر کو ‘تشدد کو ہوا دینے اور امن و امان کی صورت حال خراب' کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس انسپکٹر جنرل ویجے کمار نے بتایا کہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 20 افراد اور وادی کے جنوبی گاؤں سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ 21 افراد کو ان کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، جنہوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی پولیس کے حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہروں کا حصہ بننے کی خواش ظاہر کی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق کچھ گرفتار افراد کو کونسلنگ اور ان کے والدین کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کے بعد کہ ان کے بچے مستقبل میں اس قسم کی کسی چیزوں کا حصہ نہیں بننے گے، کے بعد جلد رہا کردیا جائے گا۔