وسیم سے علیحدگی کو 170 دن ہوگئے،شنیرا نے ٹوئٹر پر دلبرداشتہ پیغام

اتوار 16 مئی 2021 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اٴْن کی اہلیہ شنیرا کی علیحدگی کو 170 دن ہوگئے۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شنیرا نے وسیم اکرم کی جدائی میں ٹوئٹر پر ایک دلبرداشتہ پیغام جاری کیا ہے۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو آسٹریلیا کے کسی سمندر کی ہے جس میں سمندر کی خوبصورت لہروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’170 دن ہوگئے ہیں اور میں وسیم سے ابھی بھی بہت دور ہوں۔‘شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کورونا وائرس کا بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ شنیرا اور اٴْن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اٴْن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کئے ہوئے ہیں ۔