فلسطین کیلئے آواز اٹھانے کے بعد جی جی حدید پر تنقید

میں آپ کو مارنے کی کوشش نہیں کررہی نہ کبھی ایسا چاہوں گی ،مزید قتل عام نہیں چاہتی ،فلسطینیوں کیلئے برابر کے حقوق چاہتی ہوں، فلسطینی نژاد امریکی ماڈل

اتوار 16 مئی 2021 17:50

فلسطین کیلئے آواز اٹھانے کے بعد جی جی حدید پر تنقید
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) فلسطین کیلئے آواز اٹھانے کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید پر تنقید شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

جی جی حدید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کی جانے والی تنقید کی تصاویر شیئر کردیں اور خود پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں لکھا کہ میں آپ کو مارنے کی کوشش نہیں کررہی نہ ہی میں کبھی ایسا چاہوں گی میں مزید قتل عام نہیں چاہتی جیسا کہ میں فلسطینیوں کے لئے چاہتی ہوں۔جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں صرف فلسطینیوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہوں۔