بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی، ہسپتال داخل

اتوار 16 مئی 2021 17:50

بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی، ہسپتال داخل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) بھارتی اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ پرومیلا کو ایک ایمبولینس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

باغبان اور سیکشن 375 جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ ممبئی میں ایک میٹنگ کے بعد ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج کے پیچھے کھڑی گاڑی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالی ایک ایمبولینس نے دونوں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں دونوں بری طرح زخمی ہوئے، ساحل چڈا ٹکر لگنے سے دو فٹ تک رگڑتے رہے اور انہیں ران اور پیٹ میں چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پائوں میں دو فریکچر ہوئے ہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی خوفناک تھا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔