جموں کے مضافات میں بھارتی فوجیوں کاآپریشن

اتوار 16 مئی 2021 17:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روزصبح جموں شہر کے مضافات میں بڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ،پولیس اور بی ایس ایف نے تلاشی کی کارروائی جموں کے سب ڈویژن دومانہ میںورکنگ بائونڈری کے نزدیک شروع کی ۔قابض حکام نے دعوی ٰکیا کہ کارروائی آدھی رات کوڈرون کی نقل وحرکت کے بارے میں معلومات کے بعد شروع کی گئی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔