بھارتی پنجاب میںمسلح افراد نے دو پولیس افسروں کوگولی مارکر ہلاک کردیا

اتوار 16 مئی 2021 17:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) بھارتی ریاست پنجاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع لدھیانہ میں دو پولیس افسران کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع کے قصبے جگرائون میں اسسٹنٹ سب انسپکٹربھگوان سنگھ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلوندر سنگھ کو ہلاک کر دیا۔ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس جی ایس بینز نے بتایاکہ دونوں ریاست کی کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی ای) میں تعینات تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔