فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ

فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جب کہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئی ہیں: اسرائیلی اخبار کا اعتراف

اتوار 16 مئی 2021 20:40

فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید ..
ع*غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ پہنچا ہے اور اس کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ پہنچا ہے۔اخبار کے مطابق فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جب کہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ٹور اٰپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن اب ایسا ہوگیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔عالمی برادری کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں