شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس پیر یا منگل کو جاری کرینگے، شیخ رشید

کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ، گواہ موجود ہے،شہباز شریف کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،یہ نہیں ہو سکتا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ نہ دیں، وزیر داخلہ

اتوار 16 مئی 2021 21:45

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس پیر یا منگل کو جاری کرینگے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس پیر یا منگل کو جاری کرینگے،15 دن دیں گے کہ وہ ای سی ایل کے خلاف اپیل کر سکیں۔ ایک انٹرویومیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیر یا منگل کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے خلاف گواہ موجود ہے،شہباز شریف کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس لیے واپس آئے تھے کہ انہیں اندازہ تھا کہ کورونا سے تباہی پھیلے گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں اور اپوزیشن ان کا کچھ بھی بگاڑ نہی سکتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میر اندازہ ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ نہ دیں