حافظ آباد، 3 بھکاری ڈکیت خواتین گرفتار

اتوار 16 مئی 2021 21:45

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) حافظ آباد میں پولیس نے 3 ڈکیت خواتین کو گرفتار کیا ہے، یہ خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوتیں اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

گرفتار کی جانے والی خواتین حافظ آباد کے علاقے کریم آباد کالونی میں واقع کاشف بٹ کے گھر بھیک لینے کے بہانے داخل ہوئیں جہاں انہوں نے اہلِ خانہ کو بے ہوش کر کے لوٹ مار شروع کی۔ہوش میں آ جانے پر گھر والوں نے تینوں ڈکیت خواتین کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی، تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :