پ*تیمور جھگڑا کا پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ

ٓعید کے دنوں میں صحت سہولیات کا جائزہ لیا، چارسدہ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی

اتوار 16 مئی 2021 21:45

۱پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے عید کے پہلے اور دوسرے روز پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر عید کے دن قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس گئے اور وہاں مریضوں کی عیادت کے ساتھ فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کورونا آئی سی یو، ایچ ڈی یو، میڈیکل وارڈ، ٹراما اور شعبہ حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تیمور جھگڑا نے ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال سٹاف میں عید الفطر کی مناسبت سے تحائف تقسیم کئے۔ عید کے موقع پر ہسپتالوں میں موجود عملے کی حوصلہ افزائی کی جو کہ خوشی کے اس تہوار کے موقع پر ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال میں انتظامات اور صحت سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تیمور جھگڑا نے عید ہی کے دن خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے اٹھائے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے عید کے دوسرے روز غیراعلانیہ طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا جہاں کچھ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر حاضر تھے تاہم روسٹر میں موجود کوئی ڈاکٹر اور سپیشلسٹ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے جس پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر بھی صوبائی وزیر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اسے فل فور بہتر کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف بھی فوری کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں لائٹس کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیی