اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا

غزہ شہر شمال سے جنوب تک لرز اٹھا تازہ ترین اسرائیلی حملے حالیہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور وسیع پیمانے پر کیے گئے. عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 مئی 2021 13:06

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ..
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2021ء) فلسطین میں اسرائیلی حملے جاری رکھنے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے بعد اتل ابیب کے جنگی طیاروں نے غزہ پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے. غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلسل 10 منٹ تک جاری رہنے والے فضائی حملوں سے غزہ شہر شمال سے جنوب تک لرز اٹھا تازہ ترین اسرائیلی حملے حالیہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور وسیع پیمانے پر کیے گئے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے قبل ہونے والے حملے جس میں 42 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، آج ہونے والے حملے زیادہ خطرناک تھے غزہ کی پٹی میں ہفتے بھر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 58 بچے اور 34 خواتین سمیت 200 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں. اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے غزہ میں حماس کے 9 کمانڈروں کے گھروں پر حملہ کیا مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مرکزی ساحلی سڑک، سیکیورٹی کمپاﺅنڈز اور کھلی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے غزہ کے بجلی گھر سے جنوبی غزہ شہر کے بڑے حصوں تک بجلی فراہم کرنے والی ایک لائن کو نقصان پہنچا ہے.

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل کے حملے پوری قوت سے جاری ہیں اور جب تک ضرورت پڑی حملے جاری رہیں گے انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل حماس سے بھاری قیمت وصول کرنا چاہتا ہے. دوسری جانب اتوار کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا لیکن اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا لیکن مشترکہ بیان جاری کرنے میں عدم اتفاق رہا.

دوسری جانب چین نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ واشنگٹن ہی کونسل کو مشترکہ بیان دینے سے روکتا ہے. سیو دی چلڈرن نامی این جی او کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ہر گھنٹے میں تقریباً 3 بجے زخمی ہوئے ہیں گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ کے علاقے میں کم سے کم 58 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں غزہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد جن میں 366 بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں.