ملک بھر میں عید الفطراور سرکاری چھٹیوں میں مرغی، بکرے اورگائے کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

سبزیاں، پھل بھی مہنگے رہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید مناکر واپس نہ آسکے،شہری دکانداروں کے رحم وکرم پررہے، من مانیاں جاری رہیں

پیر 17 مئی 2021 13:30

ملک بھر میں عید الفطراور سرکاری چھٹیوں میں مرغی، بکرے اورگائے کے گوشت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ملک بھر میں عید الفطراور سرکاری چھٹیوں میں مرغی، بکرے اورگائے کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر پیاز، ٹماٹر کی قیمت کم ہوئی تاہم عام بازاروں میںزائد قیمت پرفروخت جاری رہی۔سبزیاں، پھل بھی مہنگے رہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید مناکر واپس نہ آسکے۔

شہری دکانداروں کے رحم وکرم پررہے، من مانیاں جاری رہیں، لاک ڈاؤن اورعید الفطر کی طویل چھٹیوں کے دوران مرغی ، بکرے اورگائے کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ناممکن بنا رہا۔سرکاری طور پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت415/25 روپے کلو تک رہی تاہم مارکیٹ میں 450/60روپے کلو جبکہ صافی گوشت پانچ سوروپے کلو فروخت ہوا۔قصابوں نے گائے کے گوشت کی قیمت خود ہی بڑھا دی بڑا گوشت ساڑھے چارسو کی بجائے ساڑھے چھ سو جبکہ بکرے کا گوشت نوسو کی بجائے چودہ سے پندرہ سو روپے فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

کسی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ نے کوئی کارروائی نہیں کی دکاندار شہریوں کو لوٹتے رہے۔ پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن دکاندار بدستور سبزی مہنگی فروخت کررہے ہیں الو دوئم39 کی بجائے پچاس روپے کلو فروخت ہوتارہا پیاز سوئم کی قیمت دس روپے کلو ہوگئی تاہم بیس روپے کلوفروخت ہوتارہا،ٹماٹرسوئم درجہ17 اول درجے کی قیمت25روپے کلو فروخت ہوتا رہا ادرک چائینہ کی قیمت305 پر برقرار تاہم فروخت چارسو روپے کلو ہورہا ہے لہسن چائینہ160کی بجائے آڑھائی سو روپے کلو فروخت ہوتارہا ۔

متعلقہ عنوان :