پی ایس ایل چھ ،تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گے

پیر 17 مئی 2021 13:41

پی ایس ایل چھ ،تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے سلسلے میں تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گیذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بیس مئی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں قیام کریں گی جبکہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے ہوٹل میں ٹھہریں گی۔ذرائع کے مطابق 22 مئی کو تمام ٹیمیں 2 چارٹر طیاروں سے ابوظبی روانہ ہوں گی، کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں کراچی ،پشاور، لاہور، ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔تمام ٹیموں کو ابوظبی پہنچنے پر 7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، یو اے ای نے قرنطینہ 10 روز کا کردیا تو ٹورنامنٹ میں دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں تمام کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا انتظام کیا جائیگا۔