سیشن کورٹ کے باہر سے مسلح نوجوان گرفتار

پیر 17 مئی 2021 14:24

سیشن کورٹ کے باہر سے مسلح نوجوان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے باہر سے ایک اور مسلح نوجوان کوگرفتار کرلیا ۔ملزم سے پسٹل، میگزین اور 12 عدد زندہ گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف کارروائیوں پر انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش دی اور انسپکٹر مبشر اعوان سمیت متعدد اہلکاروں کو تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔