فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم ، پونے دو ارب مسلمانوں کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا

وزیراعظم عمران خان ترکی جاکر طیب اردگان سے بات کریں اور پریشر ڈالیں۔کم ازکم فلسطینیوں کو دوائیاں اور خوراک تو ملے۔پاکستان اور ترکی ملک اسٹینڈ لے اور ساتھ ایران کو شامل کرے۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 مئی 2021 14:29

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم ، پونے دو ارب مسلمانوں کے اٹھ کھڑے ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2021ء) : سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو مغرب اور امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔پونے دو ارب مسلمان اٹھ کھڑے ہوں، آپ جتنے کمزور پڑھتے جائیں گے وہ آگے بڑھتے جائیں گے، فلسطین میں ناجائز ریاست قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں کے پاس چھ فیصد زمین تھی پچاس فیصد انہیں دے دی گئی، اب صورتحال یہ ہے کہ چھ فیصد جگہ فلسطینیوں کے پاس ہے اور وہ بھی ان سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ اسرائیل اتنا جارح کیوں ہوتا جا رہا ہے، اس کی دو وجوہات ہیں۔مشرقی یروشلم میں جرح کے علاقے میں ڈیڑھ سو گھروں کو نوٹس دیے کہ یہ تو ہم نے 70 سال پہلے خریدے تھے ۔مظاہرین نے مسجد اقصی میں پناہ لے لی، ان کا خیال تھا کہ مسجد میں داخل نہیں ہوں گے مگر وہ ادھر بھی گھس گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہوگیا، فرانس نے بھی اسرائیل کے حق میں بیان دیا۔

اسرائیل نے فلسطین کی 94 فیصد زمین پر قبضہ کر کے ناجائز ریاست قائم کر لی مگر مسلمانوں کی بے حسی ہے۔او آئی سی اتنا کہہ دیتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کریں گے تو طوفان اٹھ کھڑا ہوتا، یورپ میں بی اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں،پاکستان میں اتنے مظاہرے بھی نہیں ہوئے۔ہارون رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ترکی جاکر طیب اردگان سے بات کریں اور پریشر ڈالیں۔

کم ازکم فلسطینیوں کو دوائیاں اور خوراک تو ملے۔پاکستان اور ترکی ملک اسٹینڈ لے اور ساتھ ایران کو شامل کرے۔خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانیکی جانب بڑھنیکی کوشش کی۔ اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کے کئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔واضح رہیکہ غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔