ْایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیر 17 مئی 2021 15:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں ، جوہڑوں سمیت دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داروں کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے اپنے گھروں ، گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آم جگاہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیا جائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :