مقبوضہ جموں وکشمیر، اودھم پور جیل میں 72 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

پیر 17 مئی 2021 16:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ جیل اودھم پور میں کم از کم 72 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروے کے مطابق گزشتہ روز جیل میں 479 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سی72 قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا قیدیوں اورعملے کے 9 ارکان کو الگ بیرک میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی 5 مئی کو اسی جیل میں بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔