الیکشن ٹکٹوں سے نہیں بلکہ ووٹوں کی طاقت سے جیتے جاتے ہیں‘ماجد چوہدری

پیر 17 مئی 2021 16:11

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) آزاد قافلہ کے رہنماء ماجد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے مچھلی کی تڑپنے والے شائد بھول رہے ہیں الیکشن ٹکٹوں سے نہیں بلکہ ووٹوں کی طاقت سے جیتے جاتے ہیں اور حلقے کی عوام کا ووٹ ممبر اسمبلی کے ساتھ ہے،کڈیالہ آکر پوچھنے کی گیدڑ بھپکیاں مارنے والوں کو آمدہ الیکشن میں ان کو ہوم پولنگ سٹیشن کی جیت سے بھی محروم کر دیں گے ہوڑاں لیگ کے قائد کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے انہوں نے قبل از الیکشن ہی اپنی ہار تسلیم کر لی ہے 4 الیکشن میں بے لوث اور غیر مشروط حمایت کر کے ہوڑاں والوں کی جیت میں بنیادی کردار ادا کرنے والے محسن کے بارے میں نازیبا گفتگو کر کے قائد ہوڑاں نے احسان فراموش ہونے کا ثبوت دیا شکست خوردہ لیڈر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جس طرح کا روئیہ اختیار کر رہے ہیں کبھی بھی ان کو ویسی زبان میں جواب دے کر ماحول خراب کرنے کی بجائے پولنگ کے دن ان کا محسابہ کریں گیان کے اس غیر اخلاقی روئیہ کی وجہ سے آج حلقے کی طرح پونا کی اکثریت عوام ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے ساتھ کھڑی ہے سیاست بڑے ظرف،حوصلے اور برداشت کرنے والوں کا کھیل ہے قائد ہوڑاں میں ان صفات کا فقدان نظر آتا ہے چوتھی عبرت ناک شکست دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں