Live Updates

پی ٹی آئی نے حلقہ سماہنی میں اہم کامیابی حاصل کر لی

پیر 17 مئی 2021 16:11

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پی ٹی آئی نے حلقہ سماہنی میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری اصغر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کھلاڑی بن گئے چوہدری اصغر علی کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے حلقہ سماہنی میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی کارکنان میں زبردست جوش و خروش چوہدری اصغر کے ساتھ ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں اعلان کیا سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری اصغر نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں میرپور نیو سٹی میں اپنے ڈیرے منعقدہ تقریب میں کیا تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ چوہدری اصغر علی،امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری وحید اکرم، صدر پی ٹی آئی سماہنی میجر(ر)چوہدری طارق محمود،پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار چوہدری وقاص چوہدری،متحرک رہنما چوہدری جاوید شبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز میں کٹ لگانے کی بجائے اس میں دو گنا اضافہ کر دیا آزاد کشمیر میں ہر شخص کوانصاف ہیلتھ کارڑ کی بلا تخصیص فراہمی کی،مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرپور ڈویژن کے ساتھ پانچ سالوں میں سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ایک منظم سازش کے تحت میرپور ڈویژن کو تعمیر و ترقی سے محروم رکھا گیا ہم ان شائاللہ برسر اقتدار آنے کے بعد میرپور ڈویژن کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے یہاں پر بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے میگا پروجیکٹ شروع کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ اگلے ہفتہ تک فائنل ہو جائیں گے دو ہفتوں تک آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری ہونے والا ہے اس لیے میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ اب وہ میدان عمل میں نکل آئیں انتخابی مہم کا آغاز کریں عمران خان کے ویژن اور پیغام کو گھر گھر پہنچائیں چوہدری اصغر اور ان کے تمام خاندان اور ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔

ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہو کر ابھرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات