سماہنی ‘3 روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے محمد ایوب ولد رحم علی زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 17 مئی 2021 16:11

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) 3 روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے محمد ایوب ولد رحم علی زندگی کی بازی ہار گئے زیر دفعہ 320 سیدفیضان ولد فرمان شاہ ساکن گرہون پر مقدمہ درج گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق سماہنی ریسٹ ہاؤس کے قریب روڈ کراسنگ کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے سرسالہ کے 60 سالہ محمد ایوب شدید زخمی ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی شب ڈی ایچ کیو میرپور میں انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ سرسالہ میں ادا کی گئی اور سپردِ خاک کردیا گیا دیکھا گیا ہے کہ شاہراہ جموں پر موٹر سائیکل سوار برق رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کی بدولت درجنوں نوجوان لقمہ اجل بن گئے ہیں عوام علاقہ نے ٹریفک قوانین پر سختی برتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔