مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے بغیر فلسطینیوں کا قتل عام کسی صورت نہیں روکا جاسکتا ،مولانا عبد الواسع

اسرائیل کو اقوام متحدہ لگام دے ہم مظلوم فلسطینیوں کے مزید قتل عام کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے،رکن قومی اسمبلی

پیر 17 مئی 2021 16:18

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے بغیر فلسطینیوں کا قتل عام کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا اسرائیل کو اقوام متحدہ لگا دے ہم مظلوم فلسطینیوں کے مزید قتل عام کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بننے کے بجائے اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے امن فوج کو تعینات کرے ۔

یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول سے امت مسلمہ کسی صورت دستبردار ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے اسرائیل کو سبق سیکھانے کیلئے او ائی سی عالم اسلام کی قیادت کرے اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے بصورت دیگر فلسطین کی آزادی کو اسرائیل سے خطرہ ہمیشہ رہیگا انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہوکر چھوٹے بچوں خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کا بے دردری کے ساتھ قتل عام کر رہا ہے لیکن مسلمان ممالک کے ساتھ پورا مغرب خاموش ہے صرف ترقی کھل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اآواز اٹھا رہا ہے پاکستان کو موثر اواز اٹھا نا چاہئے لیکن ہم امریکہ کے ڈر سے ایسا نہیں کرپا رہے پاکستان ایک اسلامی اور ایٹمی ملک ہے اسے فرنٹ مین کا کردار ادا کرنا ہوگا اوائی سی اجلاس طلب کرنے کیلئے پاکستان کو درخواست کرنی چاہیئے اور اسلام آباد میں یہ اجلاس بلانے کی دعوت دے انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ملیا میٹ اور خون میں رنگنے کی اسرائیلی پالیسی کے خلاف قائد جمعیت نے اکیس مئی کو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیدی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کیئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر جعلی اور سلیکیٹڈ حکومت مسلط ہے حقیقی حکمران ہوتے تو وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسلم اور غیر مسلم ممالک کے ہنگامی دوروں پر ہوتے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف راہ ہموار کرتے لیکن وزیر اعظم اور پوری حکومتی مشینری پی ڈی ایم قیادت اور دیگر رہنماوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے کال کے منتظر ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جلد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرکے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے عمران خان ناکام ہو گئے ہیں ملک ان سے نہیں چل رہا انھیں معلوم ہی نہیں کہ ملک کس طرع چلتا ہے انھیں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں وہ غلط طریقے سے سیاست میں ائے انھیں سپورٹس مین ہی رہنا چاہیئے تھا انہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہماری معاشی سیاسی حالات انتہائی خراب ہیں عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون اور میرٹ کی بالا دستی کیلئے پی ڈی ایم اخری جنگ لڑرہی ہے پاکستان کے بقاء کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کشمیر کا سودا کرنے والے فلسطین کے عوام کا کیا ساتھ دینگے اگر او ائی سی کے پلیٹ فارم سے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان ہوا تو تمام مسلم ممالک انکا بھر پور ساتھ دینگے انکے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان ضلعی امیر مولانا فیض اللہ نائب امیر حاجی طاہر اتمان خیل اور کثیر تعداد میں علماء طلباء و کارکنان بھی موجود تھے۔