Live Updates

سوراب، لیویز کی خالی آسامیوں میں بی ایریا نظرانداز، سب ڈویژنز کے کوٹے پر سٹی سے تعیناتیاں

سفارش اور اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے ایک ایک خاندان سے چار چار افراد کو فہرست میں شامل کرکے مستحق اور غریب نوجوانوں کی حق تلفی گئی ہے،متاثرہ بیروزگار نوجوانوں

پیر 17 مئی 2021 16:18

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) لیویز کی خالی اسامیوں میں بی ایریا نظرانداز، سب ڈویڑنز کے کوٹے پر سٹی سے تعیناتیاں، سفارش اور اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے ایک ایک خاندان سے چار چار افراد کو فہرست میں شامل کرکے مستحق اور غریب نوجوانوں کی حق تلفی گئی ہے، صوبائی محتسب اعلیٰ اور عدلیہ انصاف فراہم کرے، مایوس نوجوانوں کی اپیل، تفصیلات کے مطابق عوام کو عید کی خوشیوں میں مگن رکھ کر لیویز کی خالی اسامیوں کی حتمی فہرستیں جاری کرنے کا راز بے نقاب، ضلع سوراب کی خالی اسامیوں میں لیویز تقرری کے اصولوں کی بدترین پامالی کا انکشاف ، دیہی علاقوں کی خالی اسامیوں اور سب ڈویڑنز کے کوٹے پر میرٹ کے برعکس خاندانی اور سیاسی سفارش کے بل بوتے پر سٹی کے امیدوار حتمی فہرست میں شامل، تحصیل مہرآباد سب سے زیادہ متاثر واضح رہے کہ لیویز کی خدمت بی ایریا کیدیہی علاقوں میں حاصل کی جاتی ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ان ہی علاقوں سے بیروزگار نوجوانوں کو تعیناتی کا موقع دیاجاتا ہے تاکہ وہ مقامی ہونے کے بناپر اپنے اپنے علاقوں کے مزاج اور روایات کے مطابق قانون کی بالادستی قائم رکھ سکیں مگر سوراب میں حالیہ خالی اسامیوں پر تقرری میں اس اصول کو بری طرح روند کربی ایریا کے لئے اے ایریا سے امیدواروں کو کھپایاگیا ہے جس سے حقیقی مستحق امیدواروں میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے، انہوں نے سیاسی جماعتوں اور آفیسران کے امتیازی سوچ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ملی بھگت اور منظم منصوبے سے دیہی علاقوں کے میرٹ پر آنے والے مستحق بیروزگار نوجوانوں کی حق تلفی کی ہیاور ناانصافی کے اس بدترین عمل میں تمام سیاسی جماعتیں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنی سفارشی فہرستوں میں سب ڈویڑنز کے مقامی نوجوانوں کے بجائے سٹی کے اکثر بااثرسرمایہ دار خاندانوں کے افراد کو شامل کیا ہے ، متاثرہ بیروزگار نوجوانوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ اور عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ سوراب میں لیویز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی میں میرٹ کی پامالی اور سیاسی و خاندانی سفارش کے بل بوتے پر منظور نظر افراد کوحتمی فہرست میں شامل کرنے کی ٹھوس تحقیقات کرکے مستحق امیدواروں کو انصاف فراہم کی جائے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :