Live Updates

وزیراعظم اپنی پوری قوت لگا کر بھی رمضان میں مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہے،بلاول بھٹو زرداری

رمضان میںاعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں کیا حال کریں گی چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 17 مئی 2021 16:21

وزیراعظم اپنی پوری قوت لگا کر بھی رمضان میں مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے دنوں میں ہونے والی ہوشربا مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اپنی پوری قوت لگا کر بھی رمضان میں مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہے اور عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔

رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گی پیر کو جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید پر 30 فیصد تک مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا وہ کاری وار کیا ہے کہ عوام کی عید پھیکی پڑگئی۔

(جاری ہے)

عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے۔انہوںنے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فروخت کم ہونے کے باوجود گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ عمران خان کی حکومت کی ناکامی ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں۔

عید پر 200 روپے فی کلو مہنگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے۔وزیراعظم صاحب! 150 روپے فی کلو تک دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔عمران خان کی حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیا کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کرکے ایک عام گھرانے کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام کا نام دے کر واہ واہ سمیٹنے والے وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ عید پر بچوں کے مہنگے کپڑے خریدنے والے عام آدمی پر کیا گزری۔رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات