بیگم نسیم ولی کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

میری دعائیں اور ہمدردیاں بیگم نسیم ولی کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں، عمران خان کا بیا ن

پیر 17 مئی 2021 16:32

بیگم نسیم ولی کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی کے انتقال پراظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں بیگم نسیم ولی کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔وزیراعظم نے بیگم نسیم ولی کی ملک کیلئے سیاسی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے انکی جدوجہد کے باعث انہیں یاد کیا جاتا رہے گا۔