بھارت میں پھیلی کورونا کی قسم کے پاکستان پہنچنے کا ثبوت نہیں ملا، ڈاکٹرفیصل سلطان

برطانیہ اور خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، معاون خصوصی

پیر 17 مئی 2021 16:32

بھارت میں پھیلی کورونا کی قسم کے پاکستان پہنچنے کا ثبوت نہیں ملا، ڈاکٹرفیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بھارت میں پھیلیٹرپل میوٹینٹ کورونا کے پاکستان پہنچنے کا ثبوت نہیں ملا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، فضائی راستے سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد اسی فیصد تک کم کردی ہے، پاکستان آنے سے پہلے اور پاکستان پہنچنے پر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تھائی لینڈ نے پاکستان سے انڈین ویرئینٹ اپنے ملک پہنچنے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں دیا، برطانیہ اور خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر مسافروں کو قرنطینہ کیا جارہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہاکہ پاکستان میں لگائی جانے والی ایسٹرازینیکا ویکسین انڈین ویرئینٹ کے خلاف بھی موثر ہے، پاکستان میں ابھی تک انڈین ویرئینٹ پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین ویرئینٹ دنیا کے پچاس ممالک میں پھیل چکا ہے۔