Live Updates

کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے معاملہ میں ہم بحیثیت قوم کہیں نہ کہیں احتیاط نہیں کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے معاملہ میں ہم بحیثیت قوم کہیں نہ کہیں احتیاط نہیں کررہے ہیں،ترجمان حکومت سندھ کی پریس کانفرنس

پیر 17 مئی 2021 17:10

کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے معاملہ میں ہم بحیثیت قوم کہیں نہ کہیں احتیاط ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے معاملہ میں ہم بحیثیت قوم کہیں نہ کہیں احتیاط نہیں کررہے ہیں۔ شہری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں جس طرح این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے اسی طرح ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے اب جمعرات کو ٹاسک فورس کا اجلاس دوبارہ ہوگا اگر بہتری نہ آئی تو ہم سخت فیصلے کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجر اور عوام چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتری کی طرف جائیں تو ہمیں ماسک پہننا ، ایس او پی کو فالو کرنا اور ویکسینشن کرانا ہوگی وگرنہ ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپیل کی کہ عوام مشکل فیصلوں کی طرف نہ دھکیلیں۔بھارت میں جب کرونا وائرس کا جن بے قابو ہوا تو آکسیجن کی کمی واقع ہوئی۔

اسی وجہ سے سندھ حکومت نے فوری طور پر آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو متبادل انتظامات کا کہا۔ اس معاملہ میں ضلع جامشورو نے متحرک کام کیا اور ڈپٹی کمشنر جامشورو نے پاور پلانٹس سے رابطہ کیا۔جامشورو پاور کمپنی نے اپنے الیکٹروڈس کے پروسز کو استعمال کرتے ہوئے 2 لاکھ 68 ہزار لیٹر آکسیجن کی فراہمی ہو جائے گی اور یہ حیدرآباد اور جامشورو کے اسپتالوں کے لئے کافی مقدار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14مئی کوپی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کے بعد اس آکسیجن کو طبی مقاصد کے لیے موزوں قرار دیا ہے اور پاکستان برصغیر کا پہلا ملک ہوگا جو اس پروسیس کو استعمال کرتے ہوئے آکسیجن بنائے گا مزید برآں ہم کوٹڑی اور لاکھڑا میں بھی اس پروسز کے تحت آکسیجن بنا سکتے ہیں اور گڈو پر بھی ہم یہ گیس بناسکتے ہی جہاں سے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمور میں بڑا دلخراش واقعہ ہوا اور اس واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بلوچستان سے کشمور آتا ہے کیونکہ اس ضلع کی حدود بلوچستان سے ملتی ہیں اور اسلحہ بلوچستان سے سندھ پہنچایا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمور واقعہ کی ایف آئی آر داخل ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس واقعہ کے ملزمان کشمور ضلع سے اپنے گھر خالی کرکے جاچکے ہیں مگر پولیس تواتر کے ساتھ چھاپے مار رہی ہے اور بہت جلد اس واقعہ کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں این سی او سی اجلاس کے فیصلوں سے اخلاف تھا کیونکہ پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ ہم کرونا سے لڑنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی سے نہیں۔ ہم نے اپنا مقف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کا ترجمان خود کہہ رہاہے کہ ہم نے سپلائی بڑھائی ہے مگرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد پانی کی سپلائی بڑھی۔ سندھ حکومت نے سندھ کا مقدمہ لڑا تو سپلائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے شکر گذار ہیں جنہوں نے سائینو فارم ویکسین دی اس کے دوسرے ڈوز کے لئے پہلے ڈوز پر پابندی لگائی ہے۔ عوام سوشل میڈیا میسیجز پر نہ جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات