مولانا عبدالواسع سے وائس آف مردان زئی کمیٹی کے صدرمولوی عبدالحمید مردانزی اور ایگزیکٹیو ممبران کی ملاقات

پیر 17 مئی 2021 17:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) رکن قومی اسمبلی این اے 257 ژوب/قلعہ سیف اللہ اور جمعیت علماء اسلام (ف )کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے وائس آف مردان زئی کمیٹی کے صدرمولوی عبدالحمید مردانزی اور ایگزیکٹیو ممبران نے قلعہ سیف اللہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرمولوی عبدالحمید مردانزی اور ایگزیکٹیو ممبران نے مولانا عبدالواسع کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی علاؤہ ازیں تحصیل کاکڑ خراسان کے باسیوں کو درپیش مسائل تعلیم، صحت،بجلی و دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ایم این اے کو بجلی سروے کے بعد بنائی گئی اسٹیمٹ پیش کی۔

مولانا عبد االو اسع نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کاکڑ خراسان کے مسائل خاص کر بجلی کے مسلے پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھاونگا اورہر ممکن کوشش کرونگا کہ آنے والے بجٹ میں کاکڑ خراسان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کیلئے بنائی گئی اسٹیمٹ وفاق سے منظور کرئواں۔