Live Updates

پشاور،شادی ہالز بھی ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں ،خان گل

س کاروبار سے وابستہ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں حکومت توجہ دے ،عامر دائود پراچہ

پیر 17 مئی 2021 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) سٹی شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر خان گل اور جنرل سیکرٹری عامر دائود پراچہ نے پنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا پسماندہ صوبہ ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا جس کی وجہ سے کاروبار و روزگار کے مواقع پیدا ہوئے حالیہ کورونا وبا سے نمٹنا بھی حکومت کے کارناموں میں ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت نے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے تو شادی ہالز بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں کارکن بیروزگار ہو چکے ہیں ان کے گھروں میں راشن نہیں چولہے بجھ چکے ہیں اور غریب کارکن فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات